قومی

خوارج اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سکیورٹیفورسز کو وادی تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوارج ملک و انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسروں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کے جری جوانوں اور افسروں پر فخر ہے۔ ملک سے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم پاک فوج کے ملک سے دہشتگری کو جڑ سے اکھاڑنے کے پختہ عزم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button