قومی

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی ترکیہ کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔ انہوں نے یہ بات ترک سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے بیان میں کہی ۔ یہ تقریب اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ کے منائے جانےوالے یوم فتح کے موقع پر منعقد ہوئی ۔ وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اس قومی دن پر ترک قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہم دونوں قومیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو اہم ترجیح دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں ، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر متعلقہ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button