قومی

وفاقی کابینہ نے سی پیک مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سےمذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری کے تحت مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سےمذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہےدہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے گزشتہ روز کے دورہ ِ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس و لیویز کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے، انکی ترقی و خوشحالی کیلئے قابلِ ستائش اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کرے گی ،وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری کے کلیدی منصوبے مین لائن ون کی اپگریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مزاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کر دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button