ٹاپ نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ آمد، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر گئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔