کھیلوں کی دنیا

تمام تر توجہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر مرکوز ہے،شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ، جیسن گلیسپی

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر مرکوز ہے ، پہلے ٹیسٹ میں شکست سے مایوسی ہوئی ، اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ مثبت سوچ کے ساتھ کیا تھا، بنگلہ دیش نے اچھی بیٹنگ کی ، شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ،

انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ راولپنڈی کی کنڈیشنر کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ اسپنر ابرار احمد کو 12 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ، پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے قبل پچ کی کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو حریف ٹیم کی 20 وکٹیں حاصل کر سکے ، انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو ہوا اس کو تبدیل نہیں کر سکتے ، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ شان مسعود بہت مثبت کپتان ہیں،

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button