قومی

کسی بھی گروہ ، جماعت یا فرد کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان میں لسانیت ، صوبائیت ، فرقہ واریت کی بنیاد پر تعصبات کو پھیلائے اور عوام میں نفرت پیدا کرے، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ ، جماعت یا فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان میں لسانیت ، صوبائیت ، فرقہ واریت کی بنیاد پر تعصبات کو پھیلائے اور عوام الناس میں نفرت پیدا کرے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ خطبات جمعہ میں گزشتہ دنوں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں اور قومی یکجہتی اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے اور یہاں پر مختلف قومیت کے لوگ رہتے ہیں، بلوچستان ہو یا پنجاب ، سندھ ہو یا خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان ، سب پاکستان کا حصہ ہیں اور وہاں کے رہنے والے سب پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ ، جماعت یا فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان میں لسانیت ، صوبائیت ، فرقہ واریت کی بنیاد پر تعصبات کو پھیلائے اور عوام الناس میں نفرت پیدا کرے۔حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نماز جمعہ کے بعد بلوچستان میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کیلئے بھی خصوصی دعا کروائیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button