کاروباری

فٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیاد پر 2.62 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

فٹ ویئرز کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیاد پر 2.62 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی 2024 میں فٹ ویئر زکی برآمد سے ملک کو11.79ملین ڈالر زر مبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.62فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں فٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو11.49 ملین ڈالر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔

جولائی میں لیدر فٹ ویئرز کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 1.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی میں لیدر فٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو9.45 ملین ڈالرز زر مبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 9.57ملین ڈالر تھا۔کینوس فٹ ویئرز کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر43.64فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی میں لیدر کینوس فٹ وئیرزکی برآمد سے ملک0.16 ملین ڈالرزر مبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 0.28ملین ڈالر تھا۔دیگر فٹ ویئرز کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر33.31فیصد نموریکارڈ کی گئی۔دیگر فٹ ویئرز کی برآمد سے جولائی کے دوران ملک کو2.180ملین ڈالر زر مبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی میں1.635ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button