کاروباری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پانچ سالہ مدت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کر دیئے

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنے کیپٹل وسائل میں اضافہ کیلئے 5سالہ مدت کے 3.5 ارب ڈالرمالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کردئیے ہیں۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک کے خزانچی ٹوبیاس ہوشاکا نے کہاہے کہ پانچ سالہ مدت کے 3.5 ارب ڈالرمالیت کے بانڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بینک اس ضمن میں سرمایہ کاروں کاممنون ہے جس نے ہمیشہ بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اوراس سے ہمیں ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ میں اپنے رکن ممالک کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی میں مددملی۔بانڈز کی کوپن شرح 3.625 فیصد سالانہ مقررکی گئی ہے اوریہ28 اگست 2029 کو میچیورہوں جائیں گے۔

– Advertisement –

اعلامیہ کے مطابق سٹی گروپ، کریڈٹ ایگری کول سی آئی بی، جے پی مورگن، اورویلزفارگوسیکورٹیز نے اس لین دین کومکمل کرنے میں مددفراہم کی ہے۔ بینک نے سال 2024 میں بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں سے 30 سے لیکر24 ارب ڈالرحاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button