کاروباری

حکومت کے معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں،احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور اسے استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صنعتوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرے اور تاجر برادری کو مراعات فراہم کرے۔ہفتہ کو چیمبر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ظفر بختاوری نے نشاندہی کی کہ محب وطن تاجر برادری پاکستان کو عالمی سطح پر پانچویں بڑی معیشت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button