کھیلوں کی دنیا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز موثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں، راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں،
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس پاک، بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران مؤثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔