کھیلوں کی دنیا
محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ،
محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ، پاکستان کی طرف سے بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز تسلیم عارف کو حاصل ہے
، انہوں نے 1980 میں فیصل آباد میں آسٹریلیا کے خلاف 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، امتیاز احمد دوسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے 1955 میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 209 رنز بنائے تھے۔