قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ڈاکوئوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رحیم یار خان میں2پولیس وینز پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

یہاں جاری بیان میں سپیکر نےشہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے،پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا سن کر دل رنجیدہ ہے،میری تمام تر دل ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملک و قوم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔سپیکر نے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button