ٹاپ نیوز
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، اراکین قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔