کھیلوں کی دنیا
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر پہلے کھلاڑی بن گئے
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر پہلے کھلاڑی بن گئے ،
انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ، سعود شکیل نے 20 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ، پاکستان کے سابق بیٹر سعید احمد کو بھی 20 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، صادق محمد نے 22 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 23 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے ۔