ٹاپ نیوز

اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے، اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن سے ویری فکیشن کا کام آسان ہوگا، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراءمیں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے، اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن سے دستاویزات کی ویری فکیشن کا کام آسان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دفتر خارجہ میں اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کو کامیاب بنانے میں بہت سے مراحل طے کیے گئے، اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراء سے عوام کو لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراء کے لیے کچھ عرصے سے کام جاری تھا، نائب وزیراعظم نے کہا کہ اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کا اجراءخوش آئند ہے۔ اپوسٹائل کنونشن کی باقاعدہ افتتاحی تقریب وزارت خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے اپوسٹائل ویب ایپلی کیشن کے اجراءکی افتتاحی تقریب کی صدارت کی جس میں وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ باقاعدہ افتتاحی تقریب کے ساتھ بین الاقوامی استعمال کے لیے عوامی دستاویز کی تصدیق کو ہموار کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب میں نائب وزیر اعظم نے عوامی سہولت کی حکومت کی ترجیح اور دستاویزات کی تصدیق اور قانونی حیثیت کو آسان بنا کر موثر عوامی خدمات کی فراہمی میں وزارت خارجہ کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے وزارت کے افسران پر زور دیا کہ وہ موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں مزید متحرک رہیں۔ اپوسٹائل سرٹیفیکیشن کے باضابطہ آغاز کے ساتھ وزارت خارجہ اور کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں اس کے رابطہ دفاتر کو اپوسٹائل تصدیق کے لیے دستاویزات پہلے ہی اعلان کردہ پانچ کورئیر کمپنیوں کے ذریعے موصول ہوں گی۔ بدھ سے وزارت خارجہ نے ایک "آن لائن اپوسٹائل ایپلیکیشن سسٹم” بھی متعارف کرایا ہے۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی فرد اپنا پروفائل بنا کر اور حبیب بینک لمیٹڈ کی طرف سے متعارف کرائی گئی "آن لائن ادائیگی ایپ” کے ذریعے براہ راست دستاویزات جمع کر کے اپوسٹائل کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button