روبینہ خالد کی سندھ کے وزیر صحت سے ملاقات، بی آئی ایس پی نشوونما پروگرام پر تبادلہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سندھ کی وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی نشوونما پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان میں غریب اور مستحق خواتین اور بچوں میں صحت اور غذائیت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بے نظیر نشوونما پروگرام کے کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کی غذائی حالت کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو سٹنٹنگ کو روکنے، حمل کے دوران وزن میں اضافہ،خون کی کمی،ماں اور بچے کی ابتداٸ صحت کے بارے میں آگاہی کے فروغ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سینیٹر خالد نے 15 سے 19 سال لڑکیوں کی صحت سے متعلق پروگرام کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں آزماٸشی مرحلے اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کے ذریعے حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات کے انضمام پر بھی بات کی۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بی آئی ایس پی اور خاص طور پر ناشونوما پروگرام کی کوششوں کو سراہااور بی آئی ایس پی اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تاکہ پروگرام کی رسائی اور اثر کو مزید بڑھایا جا سکے۔