کاروباری

سی پیک کے تحت سکھی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کمپنی کے تعاون سے کاغان ریجن میں گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر کا آغاز

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت سکھی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کمپنی کے تعاون سے کاغان ریجن میں گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔منگل کو ایس کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاغان ریجن میں ایس کے پروجیکٹ کمپنی کے تعاون سے گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر شروع ہوئی۔ اس منصوبے کا مشاہدہ مانسہرہ کی لوکل گورنمنٹ نے کیا جہاں یہ واقع ہے ۔ مانسہرہ شہر سے بہت دور کاغان ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کی بڑی آبادی ہے۔

مقامی حکومت لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،ایس کے پروجیکٹ کمپنی کی مدد سے کاغان ریجن میں گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر سے اس صورتحال کو نمایاں طور پر بہتر کیا جا سکتا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مقامی لوگوں کو حکومتی امور کو سنبھالنے، پروسیسنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی روزگار کو فائدہ پہنچانے میں نمایاں طور پر سہولت فراہم کرے گا۔ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن جلد ہی کمرشنل آپریشن حاصل کر لے گا۔

سی او ڈی حاصل کرنے کے بعد پروجیکٹ سے 3.212 ارب KWH صاف بجلی فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ تقریباً 1.28 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ تقریباً 3.2 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے اور ہر سال 10 لاکھ سے زائد پاکستانی گھرانوں کو صاف بجلی فراہم کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی کی کمی کو موثر طریقے سے دور کیا جائے گا اور توانائی کے قومی ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے، طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کو دور کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button