عالمی

آئی اے ای اےنےیوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ آتشزدگی میں ہمارے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے،روس

بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی( آئی اے ای اے)نے یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی آتشزدگی میں روس کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیا۔

تاس کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں روس ملوث نہیں ۔

انہوں نے کہ روس مخالف ذرائع یہ الزام لگاتے رہتے ہیں کہ زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور میں آگ رو س نے لگائی اور وہاں کاروں کے ٹائر جلائے تھے،یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button