عالمی

کھُلے دل سے مملکت کی ترقی کے لیے کام کروں گی، نومنتخب وزیراعظم پیتونگ تارن شیناوترا

تھائی لینڈ کی نومنتخب وزیراعظم پیتونگ تارن شیناوترا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کھُلے دل سے مملکت کی ترقی کے لیے کام کریں گی۔

اے ایف پی کے مطابق شاہی محل کی جانب سے وزارت عظمٰی سنبھالنے کی باضابطہ اجازت کے بعد اپنے خطاب میں شیناوترا نے کہا کہ حکومت کی سربراہ کے طور پر میں پارلیمنٹ کے ساتھ کھلے دل سے کام کروں گی اور ملکی ترقی میں مدد کے لیے تمام اطراف سے تجاویز کا خیرمقدم کروں گی۔پیتونگ تارن شیناوترا تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم ہیں۔

37 سالہ شیناوترا مملکت میں دوسری خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی ہیں۔وہ سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی ہیں۔ انھیں 493 کے ایوان میں 314 سے زائد ارکان نے ووٹ دے کر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button