کاروباری

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 16.86فیصد کااضافہ ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.16فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 16.86فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کے لئے قیمتوں حساس اشاریہ 322.03 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے میں 322.54 پوائنٹس تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

ہفتہ رفتہ میں پیاز کی قیمتوں میں 4.91فیصد، پٹرول 3.15، ڈیزل 2.44، آٹا 1.83، دال مونگ 1.81، چکن 1357، کیلا 1.36، ایل پی جی 0.90، چینی 0.59، آلو 0.58، دال مسور کی قیمت میں 0.56 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 34.77 فیصد، انڈے 4.78، لہسن 1.99، بیف 0.88، جارجٹ 0.40، گڑ 0.39، دہی 0.32 اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.01 فیصد ،22889 روپے سے لے کر 29517 روپے کی ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے 0.05 فیصد کا اضافہ جبکہ 29518 سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.10 اور 0.25 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپر کیاجاتاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button