قومی

اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں سے مسلم لیگ (ن) چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں پر اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

قومی اسمبلی میں چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں سے مسلم لیگ (ن) چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں پر اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی جو انشااللہ عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ 29 ستمبر کو شیر کے نشان پر انتخابات جیت کر اسلام آباد میں مقامی حکومت بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ بلدیاتی کوآرڈینیشن کمیٹی اسلام آباد سٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کی صڈارت کرتے ہوئے کہی۔

قومی اسمبلی میں چیف وہپ رکن قومی اسمبلی این اے۔47 اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اسلام آباد سٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹیریٹ چک شہزاد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے دیگر ممبران ایم این اے میڈم فرح اکبر ناز ، سید ظہیر احمد شاہ ،سردار مہتاب احمد خان، چوہدری اللہ دتہ اور ملک وسیم ثنا نے شرکت کی۔

اجلاس میں 29 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اسلام آباد سٹی کی یونین کونسلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں سے مسلم لیگ (ن) چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں پر اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی جو انشااللہ عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ 29 ستمبر کو شیر کے نشان پر انتخابات جیت کر اسلام آباد میں مقامی حکومت بنائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button