برطانیہ میں مسجد کو دھماکے سے اڑانےکی دھمکی پر خاتون کو 15ماہ سزائےقید کی سزا
برطانیہ میں عدالت نے ایک خاتون کو مسجد دھماکے سے اڑانے ‘ کا آن لائن پیغام پوسٹ کرنے کے اعتراف پر 15ماہ قید کی سزا سنا ئی ہے۔انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق 53 سالہ جولی سوینی نے 3 اگست کو چرچ لاٹن، چیشائر میں واقع اپنے گھر سے مقامی کمیونٹی کے فیس بک گروپ پر یہ تبصرہ کیا، جس کی اطلاع بعد میں پولیس کو دی گئی۔ایک تصویر، جس میں بہت سے سفید فام اور ایشیائی افراد کو ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد صفائی کی مہم میں شریک دکھایا گیا تھا، پوسٹ کرنے کے بعد جولی سوینی نے پوسٹ کیا کہ مساجد کی حفاظت نہ کریں۔
مساجد کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جائے جبکہ اس میں بالغ افراد موجود ہوں۔چیسٹر کراؤن کورٹ کے اعزازی ریکارڈر جج سٹیون ایورٹ نے سزا سناتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی یہ تجویز کر رہا ہے کہ ملزمہ خود اس میں شامل ہوتی لیکن ان جیسے نام نہاد کی بورڈ جنگجوؤں کو اپنی الفاظ کے استعمال کی ذمہ داری لینا سیکھنا ہوگا۔