عالمی

امارات کی اسرائیلی وزیر اور آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کے صحن میں زبردستی داخل ہونے کی مذمت

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اور آباد کاروں کی جانب سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں زبردستی داخل ہونے کی شدید مذمت کی ہے اور بیت المقدس شہر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور وہاں ہونے والی سنگین اور اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عز م کا اعادہ کیا ہے۔

مزید برآں، وزارت نے بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق مقدس مقامات پر ہاشمی مملکت اردن کے سرپرستی کے کردار کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے امور کو چلانے والی یروشلم اوقاف انتظامیہ کے اختیار سے سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزارت نے مذہبی اہمیت کی حامل مقامات کے تحفظ اور ان کی حفاظت کے لیے اردن کی جانب سے نافذ کئے گئے تمام اقدامات کے لئے متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزارت نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور خطے میں تناؤ اور عدم استحکام کو بڑھانے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے ان تمام اقدامات کی مذمت کی جو بین الاقوامی قانونی حیثیت کے حوالے سے قراردادوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں اور مزید کشیدگی کا خطرہ پیدا کرنے کا باعث ہیں۔

وزارت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرے، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے برادر فلسطینی عوام کی امیدوں کو پورا کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button