کاروباری

ای سی سی نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے اور وئیرہائوسز و لاجسٹک کے شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے جاری مالی سال کے دوران وزیر اعظم ریلیف پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمتوں اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے اور وئیرہائوسز و لاجسٹک کے شعبہ کو صنعت قرار دینے کی منظوری دیدی ۔ای سی سی کااجلاس جمعرات کویہاں وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں منعقدہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے وئیرہائوسز اور لاجسٹک کے شعبہ کو صنعت قرار دینے کی درخواست کی منظوری بھی دیدی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button