قومی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈپٹی کمشنر مستونگ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نےشہید کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ وزیر اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا اور متعلقہ حکام کو انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے،ضلعی انتظامیہ کے افسران خطرے کے باوجود اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button