عالمی

غزہ جنگ بندی میں تاخیر نہیں کی جا نی چاہیے ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا مشترکہ بیان

فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے رہنماؤں نےکہا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہیے ۔العربیہ کے مطابق رہنماؤں نے اپنے اس مشترکہ بیان میں اس تنازعے کے مزید پھیلنے بارے خبردار کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اب یہ جنگ ختم ہو نی چاہیے اور غزہ کے لوگوں کو فوری اور بلا تعطل امداد کی ترسیل اور تقسیم کی ضرورت ہے جس میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے مصری، قطری اور امریکی ثالثی کی "انتھک” کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button