کھیلوں کی دنیا

عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر 17 تمغے اپنے نام کئے

عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس 2024 میں مجموعی طورپر 17 تمغے اپنے نام کئے ہیں۔ یہ تمغے سات عرب ممالک کے ایتھلیٹس نے حاصل کئےجن میں بحرین، الجزائر، مصر، تیونس، مراکش، اردن اور قطر شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بحرین کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 4 تمغے حاصل کئے جن میں 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کاتمغہ شامل ہے۔

الجزائر 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔مصر اور تیونس نے بھی تین تین تمغے حاصل کئے، دونوں ممالک نے ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتاہے۔ مراکش دو طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، اس کے بعد اردن ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ پانچویں اور قطر ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ اولمپک کی تاریخ میں عرب ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ 18 تمغے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حاصل کئےتھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button