ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدت میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ
ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدت سے ملک کو439.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے،
مالی سال 2023 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو460.65 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون میں کھیلوں کے سامان کی برآمدت کاحجم 44.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 38.57 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 35.34 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024 میں فٹ بالز کی برآمدات کا حجم 248.60 ملین ڈالر،
دستانوں کی برآمدات کاحج 72.19 ملین ڈالر اورکھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 118.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کے دوران بالترتیب 238.42 ملین ڈالر، 86.15 ملین ڈالر اور136.072 ملین ڈالرتھا۔