قومی

ملک کی خوشحالی ،ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، رانا مشہود احمد خان

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے لیڈرز ہیں جن کا ملک کی خوشحالی ،ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے، ’’عزم استحکام‘‘خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے محض ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ جامع منصوبہ ہے جس میں اقتصادی، سفارتی اور سکیورٹی سمیت طویل مدتی استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کیا گیا ہے ۔

یوم آزادی کی مناسبت سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان جو ملک کی آبادی کا 65 فیصد ہیں، پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نوجوان نسل ملک کی خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔یہ باصلاحیت نوجوان ملک کو تیز رفتار ترقی کی جانب گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے چلنے والی صنعتوں سے لے کر روایتی دستکاریوں تک، متنوع شعبوں میں ہنر فراہم کرنےکے لیے کوشاں ہیں۔

یہ جامع نقطہ نظر انہیں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں نوجوانوں کو راہ راست سے بھٹکانےکی کوشش کی گئی اس طرح کی کوشش شام، عراق، مصر، لیبیا میں کی گئی تھی اب وہاں کیا ہو رہا ہے۔ وہاں بیروزگاری ، ناخواندگی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بھی پاکستان کو تباہ کرنے کی یہی کوشش کی گئی تھی لیکن عزم استحکام کے نعرے کے تحت ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کا ایک جامع منصوبہ ہے جس میں اقتصادی، سفارتی اور سکیورٹی سمیت طویل مدتی استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button