قومی

پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی سردار ایاز صادق نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید سیکیورٹی اہلکار حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو خراج عقیدت کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شرپسند عناصر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی وادی تیرہ میں دہشتگردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد بھی کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، پوری قوم دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھڑی ہے۔ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button