پیرس اولمپکس ویمنزہینڈبال ایونٹ ،فرانس اور ناروے کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
پیرس اولمپکس گیمز 2024 کے ویمنزہینڈبال ایونٹ میں فرانس اور ناروے کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔فرانس اور ناروے کی ویمنز ہینڈ بال ٹیموں کے درمیان پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے ہینڈ بال ایونٹ کا فائنل میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائےگا۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میزبان فرانس اور ناروے کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ویمنز ہینڈ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سویڈن اور میزبان فرانس کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانس نے سویڈن کی ٹیم کو 28 کے مقابلے میں 31 سکور سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ناروے اور ڈنمارک کی ویمنز ہینڈ بال ٹیمیں ایکشن میں تھیں جس میں ناروے کی ٹیم نے ڈنمارک کو 21 کے مقابلے میں 25 سکور سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ میزبان فرانس اور ناروے کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ویمنز ہینڈ بال ایونٹ کا طلائی تمغے کے لئے فائنل میچ کل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔