قومی

جشن آزادی، پی آئی اے کا مسافروں کے لئےٹکٹ میں رعایت کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے جشن آزادی کے موقع پرمسافروں کے لئےٹکٹ میں رعایت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مسافر فوری طور پر رعایتی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لئے موثر ہوں گے۔ مزید برآں ٹورنٹو سے پاکستان سفر کے لئے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیاگیا ہے۔ 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button