قومی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔
جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی ہے، ان کی کامیابی ہر پاکستانی نوجوان کے لئے مشعل راہ ہے جس سے نوجوانوں کو کھیل کی دنیا میں آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، آپ کو میری طرف سے لاکھوں مبارکباد۔