عالمی

عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی

عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ترجمان نے کہا کہ عین الاسد ایئر بیس پر امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف گزشتہ روز ایک مشتبہ راکٹ حملہ ہوا،جس کے باعث متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

عراقی فوجی ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایئر بیس پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے، کچھ اس کے اندر گرے اور کچھ قریبی گاؤں میں گرے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوج کے 2500 اور شام میں 900 اہلکار تعینات ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button