پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، انڈیکس 106.86 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 77191.34 پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 106.86 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 77191.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،176 کی قیمتوں میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
مجموعی طور پر 600.89 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.12 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 50.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24902.54 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 178.42 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 122125.121 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.147 ارب روپے کے سودے طے پائے۔کوہ نور سپننگ ملز کے 14751801 حصص، یوسف ویونگ ملز کے 53670089 حصص اور حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے 41384191 حصص کا لین دین ہوا۔ایس ایم ایز لیزنگ لمیٹڈ، کوہ نور پاور کمپنی اور دیوان شوگر ملز سرفہرست تین ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 36.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔