عالمی

تمام فریقین اور بااثر ریاستیں مشرق وسطی میں فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران حالیہ مہلک حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور غزہ میں اسرائیلی جنگ 10ویں مہینے میں داخل ہونے والی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تنازعے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بہت پریشان ہیں اور تمام فریقین کے ساتھ ساتھ اثر و رسوخ کی حامل ریاستوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں جو ایک انتہائی خطرناک صورتحال بن چکی ہے۔

ہائی کمشنر نے زور دیا کہ انسانی حقوق اور شہریوں کا تحفظ سب سے پہلے اور سب سے اہم ہے اور یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وولکر ترک نے نوٹ کیا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران عام شہریوں زیادہ تر خواتین اور بچوں نے بموں اور فائرنگ کے نتیجے میں ناقابل برداشت درد اور تکلیف کو برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے بچنےکے لیے سب کچھ کیا جانا چاہیے جس کے عام شہریوں کے لیے اس سے بھی زیادہ خوفناک نتائج ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اہلکار ہیں جنہوں نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button