کھیلوں کی دنیا

اولمپک گیمز اتھلیٹکس،کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے ویمنز 5000میٹر دوڑ کےمقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے ویمنز 5000میٹر دوڑ کےمقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔کینیا کی ہی اتھلیٹ فیتھ کیپیگون نے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی اتھلیٹ سیفان حسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے خواتین کی 5000میٹر دوڑ کے فائنل میں مطلوبہ فاصلہ 14 منٹس اور 28.56 سیکنڈ زمیں طے کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔ خواتین کی 5000میٹر دوڑ میں کینیا کی ہی اتھلیٹ فیتھ کیپیگون نے 14 منٹ 29.60سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی اتھلیٹ سیفان حسن نےتیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button