قومی
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق باڈی بنانے کی سفارشات دینے کے لیے کمیٹی کا دوسرا اجلاس
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق باڈی بنانے کی سفارشات دینے کے لیے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک انڈیپنڈنٹ باڈی بنانے سے متعلق سفارشات پر غورکیا گیا، ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ) کی نگرانی میں ایک آزاد باڈی بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
منگل کو وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریگولیشن اور قیمتوں کا تعین دو الگ ڈومینز ہیں، اس حوالے سے صوبوں کی نمائندگی بھی یقینی بنانے جائے گی ۔ اجلاس میں دنیا بھر بلخصوص ریجنل آزادپرائسنگ اتھارٹیز کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔