سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
کولمبو۔6اگست :سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)بدھ کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل میزبان آئی لینڈرز نے مہمان بھارتی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست دی تھی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔یوں سری لنکن ٹیم کو بھارتی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے جہاں وہ اپنے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے ،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیل چکی ہے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل)بدھ کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔