قومی

ایم کیو ایم کے وفد کی وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سے ملاقات، کراچی کے بجلی کے مسائل پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔ پیر کو پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفد کے اراکین کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمدی کوئلہ کے پلانٹس کو مقامی کوئلہ پر منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button