کھیلوں کی دنیا

اولمپک گیمز اتھلیٹکس،کینیڈا کے ایتھن کٹزبرگ نے ہیمر تھرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں کینیڈا کے ایتھن کٹزبرگ نے مردوں کے ہیمر تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں کے ہیمر تھرو مقابلوں میں کینیڈا کے 22 سالہ ایتھن کٹزبرگ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ایتھن کٹزبرگ نے 84.12میٹر دور ہیمر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ہنگری کے 27 سالہ ایتھلیٹ بینس ہالاسز نے 79.97میٹر ہیمر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ یوکرین کے 23 سالہ ایتھلیٹ میخیلو کوخان نے 79.39 میٹر ہیمر تھرو پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button