کاروباری

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ ماہ 11فیصد کمی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں ملک میں 1.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے ۔

گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 17فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں ملک میں 1.45 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 1.20 ملین ٹن ہو گی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول ، 0.40 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 10، 6 اور 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 0.66 ملین ٹن پٹرول ، 0.49 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button