اسرائیلی سفیر کو سالانہ امن تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا، میئر ناگاساکی
جاپان کے شہر ناگاساکی کے میئر سُوزُوکی شِرو نے کہا ہے کہ ناگاساکی میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں اسرائیلی سفیر کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ایچ کے کے مطابق انہوں نے ناگا ساقی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ناگاساقی پر امریکا کی جانب سے گرائے گئے ایٹم بم کے حوالے سے منعقدہ سالانہ تقریب میں اسرائیلی سفیر کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایٹم بم متاثرین کے سوگ کے لیے 9 اگست کی یادگاری تقریب کو پُرسکون اور با وقار ماحول میں منعقد کرنا ہے۔جون میں شہری انتظامیہ نے غزہ کے فلسطینی علاقے میں لڑائی کے باعث اسرائیلی سفیر کو دعوت نامہ بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اس کی بجائے انتظامیہ نے اسرائیلی فریق کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی ا مطالبہ کیا گیا تھا۔میئر نے کہا کہ تقریب میں میں کچھ دن باقی ہیں لیکن خدشات اب بھی موجود ہیں۔