کھیلوں کی دنیا

پیرس اولمپکس مینزوالی بال ایونٹ میں کل مزید چارمیچز کا فیصلہ ہوگا

پیرس اولمپکس 2024 کے مینز والی بال ٹورنامنٹ میں کل (جمعہ کو )مزید 4میچز کھیلے جائیں گے۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ کے میچز سائوتھ پیرس ارینا میں کھیلے جا رہے ہیں۔مینز والی بال ایونٹ میں کل جمعہ کو پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان فرانس اور سلووینیاکے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ پول بی کی ٹیموں برازیل اور مصر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں پول سی سے ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ پول سی کی ٹیموں جاپان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔اولمپکس مقابلوں میں مینز والی بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔پول فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز5اگست ،سیمی فائنلز7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button