یو اے ای کا ریذیڈینسی ویزے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے ریذیڈینسی ویزے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کورعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کے مطابق وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (آئی سی پی) نے بتایا کہ 1 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی یہ رعایت دو ماہ تک جاری رہے گی جس کے دوران خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو قانون کے مطابق داخلے اور ریذیڈینسی ویزے اور کسی بھی مالی جرمانے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
آئی سی پی اس اقدام کو نافذ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گاجس میں جرمانے اور قانونی نتائج کو معاف کرنا، خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے ویزا سٹیٹس کو درست کرنے یا آسانی سے ملک چھوڑنے کی اجازت دینا شامل ہے۔اس اقدام کا مقصد خلاف ورزی کرنے والوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق اپنے ویزا سٹیٹس کو منظم کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ہمدردی اور رواداری کی اقدار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔