قومی

پی ٹی آئی کے طرز سیاست کی کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جاسکتی، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے طرز سیاست کی کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جاسکتی ،وہ اپنا طرز عمل بدلے اور قوم و اداروں سے معافی مانگے۔ یہ بات انہوں نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستانی ریاست کے مفادات پر براہِ راست حملہ آور ہے،فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کے طرز سیاست کی کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جاسکتی ، پی ٹی آئی اپنا طرز عمل بدلے اور قوم و اداروں سے معافی مانگے۔

عمران خان کا طرز سیاست تضادات سے بھرا ہوا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی، فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ خود کو سیاست سے علیحدہ رکھنا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ملک اس وقت تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نےکہا کہ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں پر حالیہ حملے کے نتیجے میں پاک چین تعاون متاثر نہیں ہو گا، پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنا مشکل نہیں ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button