عالمی

عراق میں نامعلوم ڈرون حملہ ، حشد شعبی کے پانچ ارکان ہلاک ،6 زخمی

عراق کے صوبے بابل میں فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون حملے میں عراقی نیم فوجی دستے حشد شعبی کے پانچ ارکان ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق وزارت داخلہ کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم ڈرونز نے صوبہ بابل کے شمالی حصے میں جرف النصر کے علاقے میں حشد شعبی فورسز کے اڈے پر بمباری کی۔

بدھ کی صبح حشدشعبی فورسز کے میڈیا آفس نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام پیج پر بیان میں کہا کہ حملہ رات 9بجکر 30 منٹ پر ہوا،نامعلوم ڈرونز نے جرف النصر کے علاقے میں حشد شعبی کی 47ویں بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو گشتی دستوں پر میزائل داغے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button