عالمی

چین۔ افریقہ تعاون کے فورم کا سربراہی اجلاس 4 ستمبر کو بیجنگ میں ہو گا

چین۔ افریقہ تعاون کے فورم (ایف او سی اے سی ) کا سربراہی اجلاس 4 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔

شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے منگل کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے ہاتھ جوڑنا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی چین۔افریقہ کمیونٹی کی تعمیر ‘‘ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف او سی اے سی کے افریقی اراکین کے رہنما فورم کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افریقی علاقائی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے متعلقہ فورم کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button