کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 198.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78628.80 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 198.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد78628.80 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 239 میں کمی اور 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مجموعی طورپر313.085ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 17.61 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 4.46پوائنٹس کی کمی کے بعد25330.11 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 696.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد124234.پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.232ارب روپے کے سودے طے پائے۔

آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ کے 24830333 حصص، سرل کمپنی لمیٹڈ 24067099 حصص اور فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 15819905 حصص کا لین دین ہوا۔خالدسراج ٹیکسٹائل ملز، گلشن سپننگ ملز اور پیرامائونٹ سپننگ ملز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.5 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button