کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 344 روپے کی کمی سے 216,650 روپے سے کم ہو کر 216،306 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 198,595 روپے سے کم ہو کر 198,281 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,860 روپے اور 2,451.98 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,390 ڈالر سے کم ہو کر 2,388 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button